چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی کی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر

احسان مانی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )احسان مانی  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے۔ کمیٹی آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھے گی۔ 

احسان مانی سال 1996ء میں بھی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سربراہی کر چکے ہیں۔پی سی بی ذرائع کا کہناہےکہ  احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی۔

امیتابھ چوہدری، کرس نینزنی، عمران خواجہ، ایرل ایڈنگز اور کولن گریوز بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ اسی طرح ششانک منوہر اور مانو سواہنےبھی  بطور سابق عہدیدار کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

دوسری طرف جنرل کونسل پی سی بی، سلمان نصیر آئی سی سی سیف گارڈنگ پینل کا حصہ بن گئے ہیں۔ پینل کا مقصد آئی سی سی کے قوانین اور اس سے جڑے تمام افراد کی حفاظت کرنا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے دونوں عہدیداران کی تعیناتی آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کی پذیرائی کا عمل جاری ہے۔ اس سے قبل حال ہی میں  ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور اسٹار کرکٹر ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

پی سی بی کی ثناء میر کو آئی سی سی کی ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد


متعلقہ خبریں