اسٹاک مارکیٹ 131 پوائنٹس اضافہ پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 131 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 32 ہزار 715 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

منگل کو کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 584 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں 172 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 32 ہزار 756 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

کاروبار کے دوران  کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا، اسٹاک مارکیٹ میں 129 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 32 ہزار 455 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 79,621,900 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,337,458,876 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایف بی آر نے دو ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا سراغ لگالیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان امریکی دورے پر موجود ہیں جسے کامیاب دورہ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعظم کے دورے سے ملکی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ کے اضافہ کو بھی اسی دورے سے جوڑا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔ دن بھر ملا جلا رجحان رہنے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 125 پوائنٹس کے اضافہ پر ہوا اور انڈیکس 32 ہزار 584 پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں