امریکی صدور سے ملاقاتوں میں پاکستانی وزرائے اعظم کا لباس


پاک امریکہ سربراہان کی جب بھی ملاقات ہوئی ان کا کہا ایک ایک لفظ،ہرہر ادا اور یہاں تک کے لباس بھی زیر بحث آیا ہے، امریکہ میں ہونے والی ان اہم ملاقانوں میں اکثر پاکستانی سربراہان حکومت نے روایتی لباس زیب تن کرنے کو ہی ترجیح دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کے موقع پر بریکنگ نیوز تو خوب بنیں ساتھ ہی عمران خان کے لباس پر بھی بات ہوئی ۔ وزیر اعظم پاکستان کے گہرے نیلے رنگ کے شلوار قمیض ،ویسٹ کوٹ اور روایتی پشاوری کپتان چپل کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔

پاکستان اور مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو جب بطور وزیر اعظم پہلی بار دورہ امریکہ پر گئیں تو وائٹ ہاوس میں اس وقت کے صدر جارج بش سنیئر سے ملاقات میں انہوں نے بھی  روایتی لباس زیب تن کیا ۔

بے نظیر بھٹو کی امریکی صدر سے ہونے والی اس اہم ملاقات کے موقع پر ان کے شوہر آصف زرداری بھی بلوچ لباس پہنے فخریہ انداز میں کھڑے دکھائی دیئے۔

چند سال قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف اور اس وقت کے صدر باراک اوبامہ  کی وائٹ ہاؤس واشنگٹن میں ملاقات ہوئی تو دونوں کی ایک رنگ کی ٹائی نے سب کی توجہ حاصل کی تھی ۔

اس سےقبل  امریکی صدور سے بطور وزیر اعظم ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم  نواز شریف بھی رویتی شیروانی اور ویسٹ کوٹ میں ملبوس دکھائی دیتے رہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میر  ظفر اللہ خان جمالی بھی وزارت عظمی کے دور میں امرکی صدر جاج بش سے ملے تو انہوں نے بھی  شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھا تھی۔

سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی اپنے دور حکومت میں جب امریکہ گئے اور اس وقت کے امریکی صدر باراک ابامہ سے ملاقات کی تو انہوں نے تھری پیس سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان نے امریکہ میں جلسے کی نئی تاریخ رقم کردی


متعلقہ خبریں