اوبر اور کریم کے بعد لاہور میں نئی سروس

اوبر اور کریم کے بعد لاہور میں نئی سروس متعارف

فائل فوٹو


 پاکستان کے سب سے بڑے شہر لاہور میں اوبر، کریم  اور ایئر لفٹ کے بعد نئی کمپنی اپنی خدمات کا آغاز کرنے جارہی ہے جس کا مقصد عوام کو سفر کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مصر کی سیول کمپنی ابتدائی طور پر صرف لاہور میں اپنی ٹرانسپورٹ متعارف کرائے گی اور سیٹس کی بکنگ موبائل ایپ سے کی جا سکے گی۔  مذکورہ کمپنی قبل ازیں مصر اور کینیا میں ابھی کام کر رہی ہے۔

پاکستان میں اپنے کام کا آغاز کرنے والی نئی کمپنی کی شروعات 2017 میں مصر سے ہوا اور اب تک مختلف کاروباری حضرات اس میں 80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔

کمپنی نے لاہور میں اپنی سروس شروع کرنے سے متعلق ابھی صرف اعلان کیا ہے تاہم راستوں اور علاقوں سے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

لاہور کی آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے اور اس کے 70 سے 80 فیصد لوگ سفر کے لیے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سروس کا استعمال کرتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شہر میں ابتدائی طور پر سفر کی سہولیات فراہم کرنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کو کافی پذیرائی ملی لیکن بعد ازاں معیار میں کمی اور کرائے میں اضافے کے سبب عوام اب انہیں پسند نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ سیول پاکستان میں سفر کی سہولیات فراہم کرنے والی پہلی پرائیویٹ کمپنی نہیں ہے۔ ائر لفٹ نامی کمپنی بھی لاہور اور کراچی میں اپنی ٹرانسپورٹ چلا رہی ہے اور اس کی سرمایہ کاری 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے لاہور کے عوام نے بتایا کہ سابقہ کمپنیوں کی جانب سے معیار میں کمی کی گئی جو کہ نئی کمپنی کے لیے جگہ بنانے کی وجہ بنی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے معیار اور کرایہ یکساں رکھا تو کاروبار ضرور چلے گا۔


متعلقہ خبریں