نو بال تنازع کے خاتمے کیلئے ٹیکنالوجی متعارف

کرکٹ میں نو بال تنازع نہیں ہوگا! نوبال ٹیکنالوجی کا ہوگا استعمال

نئی دہلی: کرکٹ میں نوبال کے حوالے سے اب کوئی تنازع جنم نہیں لے گا کیونکہ آئی سی سی نے ’نو بال ٹیکنالوجی‘ استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سب سے پہلے بھارت میں استعمال ہوگی۔

اس بات کا دعویٰ بھارتی اخبار ’ممبئی مرر‘ نے کیا ہے۔ اخبار کے مطابق نوبال ٹیکنا لوجی ایک ایسی تکنیک ہے جس کے ذریعے باؤلر کے پیرپرنگاہ رکھی جا سکے گی۔

نو بال ٹیکنالوجی کے متعلق اخبار نے لکھا ہے کہ جیسے ہی باؤلر کا پاؤں کریز پر پڑے گا تو اس پر تھرڈ امپائر کیمرے سے نظر رکھے گا اور اگر پاؤں کریزسے آگے ہوگا تو تھرڈ امپائرفوراً میدان میں کھڑے امپائرکواس کی اطلاع دے گا۔

عموماً تھرڈ امپائرڈی آرایس کے دوران ہی باؤلرکے پاؤں پہ نگاہ ڈالتا ہے لیکن اب نو بال ٹیکنا لوجی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو گا۔

بھارتی اخبار کے مطابق نوبال ٹیکنا لوجی فی الوقت بہت مہنگی ہے اور اسی وجہ سے آئی سی سی اس کے استعمال سے ہچکچا رہی ہے کیونکہ ایک محتاط اندازے کے مطابق فی میچ ہزاروں ڈالرز خرچہ آئے گا مگر اب بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے مطالبے پر آئی سی سی اس کے لیے تیار ہوگئی ہے جس کے بعد سب سے پہلے یہ ٹیکنالوجی بھارت میں استعمال کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں