ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم کا اعتراف جرم سے انکار

مرید عباس قتل کیس، ملزم عادل زمان عدالت سے فرار

کراچی :ٹی وی اینکرمرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا جہاں ملزم نے اعتراف جرم سے انکار اور مرید عباس سے اظہار لاتعلقی کردیا۔ ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔

ملزم کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے جس میں عاطف زمان کا کہنا ہے کہ اس نے مرید عباس کے بھائی کو میانوالی میں دکان کھلوا کر دی ۔  سرمایہ کاروں کو بیس اور پچیس فیصد تک منافع دیا جاتا تھا۔

مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کو بالآخر مجسٹریٹ کے روبرو پیش کردیا گیا۔ کیس کے تفتیشی افسر پولیس سیکیورٹی میں ملزم کو عدالت لے کر پہنچے ۔

تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ مرید عباس کے قتل کے بعد عاطف نے خودکشی کی کوشش کی تھی ۔ حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا تھا۔بعد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عاطف زمان سے ملاقات کے لیے ایمبولینس میں چلے گئے۔ دونوں فریقین کے وکلا اور پولیس ایمبولینس کے باہر موجود رہے۔

مجسٹریٹ کی موجودگی میں فزیکل ویری فیکیشن کا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ ملزم نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اعتراف جرم سے انکار کیا  اور مرید عباس سے اظہار لاتعلقی کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نےعاطف زمان کو جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو سات دن میں چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔

عاطف زمان کا وڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا ہے جس میں  ملزم کا کہنا ہے کہ وہ ٹائر کا کام کرچکا ہے۔مرید کے بھائی کو میانوالی میں دکان کھلو کر دی ۔ اس کو ٹائر بھیجتا تھا۔ اس پر کمیشن ملتا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ 2014 سے کسی نے دس لاکھ دئےتو اسےدو ماہ بعد دو لاکھ روپے منافع دیتا تھا۔ کچھ لوگوں کو بیس اور بچیس فیصد منافع بھی دیا جاتا تھا۔

یاد رہے 9 جولائی کوکراچی کےعلاقےڈیفنس میں اینکرمریدعباس سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: مرید عباس قتل کیس: مقتول کے رشتہ دار نے بڑا انکشاف کردیا


متعلقہ خبریں