ملک بھر کی 373 ماڈل کورٹس نے آج 599 مقدمات کا فیصلہ کیا

7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو 2 بار عمر قید کی سزا

اسلام آباد:پاکستان بھر میں قائم کی جانے والی 373 ماڈل کورٹس نے آج 599 مقدمات کا فیصلہ کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں قائم کردہ 167 ماڈل کورٹس نے قتل اور منشیات کے 109مقدمات کا فیصلہ سنایا ہے۔ تمام عدالتوں نے کل 579 گواہان کے بیانات بھی قلمبند کیے۔ 

ہم نیوز کے پاس دستیاب تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹس نے پنجاب میں قتل کے 8 اور منشیات کے 58، اسلام آباد میں قتل کے 2 اور منشیات کے1مقدمے  کا فیصلہ سنایاگیا۔

سندھ میں قتل کے 15اور منشیات کے 8، خیبر پختونخوا میں قتل اور منشیات کے 16 جبکہ بلوچستان میں قتل کے 1 مقدمے کا فیصلہ کیا گیا۔

تمام عدالتوں کی طرف سے آج کیے گئے فیصلوں میں  2 مجرمان کو سزائے موت جبکہ 5 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ دیگر 22 مجرمان کو 27 سال قید اور 1762000 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اسی طرح  96 سول ایپلیٹ ماڈل کورٹس نے آج 229 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کیے ہیں۔ ملک بھر کے 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 261 مقدمات کے فیصلے کیے۔ تمام عدالتوں نے 682 گواہان کے بیانات بھی قلمبند کیے۔

مجموعی طور پر آج ماڈل کورٹس میں 58 مجرمان کو 49 سال سے زائد قید اور 3404389 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ماڈل کورٹس نے 6 روز میں 766 مقدمات کے فیصلے سنائے


متعلقہ خبریں