’پاکستان نے امریکی جنگ لڑی اور ناقابل تلافی نقصان اٹھایا‘

وزیر اعظم کےمشیران اورمعاونین خصوصی کےخلاف درخواست واپس

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کا اصل مقصد پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنا ہے۔

واشنگٹن میں کیپٹل ہل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے امریکہ کو کبھی زمینی حقائق سے آگاہ نہیں کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو بتایا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں ہزاروں جانیں قربان کی ہیں، دونوں ممالک کا مقصد خطے میں امن ہے، مسئلہ افغانستان پیچدہ اور مشکل عمل ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو خطے کی صحیح صورت حال سے آگاہ کیا، امریکہ نے ہمیشہ پاکستان سے ڈو مور کہا، ہم خود دفاعی پوزیشن میں ہیں ہم سے ڈومور کا مطالبہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان سے جلد ملاقات ہوگی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جغرافیائی لحاظ سے دنیا میں اہم مقام حاصل ہے، فوج  سمیت تمام ادارے حکومت کے ساتھ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کے لیے کردار اد ا کریں گے۔


متعلقہ خبریں