فیصل آباد ریلی، ن لیگ کیخلاف درج مقدمات پر کارروائی شروع

’مریم نواز ڈینگی کا شکار ہو سکتی ہیں’

فیصل آباد پولیس نے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی قیادت میں بغیر اجازت ریلی نکالنے کے سلسلے میں مختلف تھانوں میں درج مقدمات پر کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چار مقدمات میں نامزد مسلم لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد ریلی، ن لیگی قیادت کیخلاف مقدمات درج

تھانہ منصور آباد کے علاقے میں 12 افراد تھانہ ملت ٹاؤن میں دس جبکہ تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریل بازار پولیس نے بغیر اجازت نکالی گئی ریلی میں شرکت کرنے پر  موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کے صدر خالد جٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔

پولیس نے اکیس جولائی کو ریلی نکالنے پر مریم نواز کیپٹن صفدر دیگر مرکزی رہنماؤں اور ڈھائی ہزار سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔


متعلقہ خبریں