بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

پاکستان کی افغان صوبہ لوگر میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر گوروآہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارت سے 22 اور 23 جولائی کو ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ پراحتجاج کیا۔

22 جولائی کو ایل او سی پر باگسر سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 12 سالہ محمد ریاض شہید ہوا جبکہ اسی روز باگسر سیکٹر میں فائرنگ سے 18 سالہ ذبیح اللہ شدید زخمی ہوا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ 23 جولائی کو بھارتی فورسز نے تتہ پانی، جندوٹ، بن چڑیاں سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاکستانی شہری چاند بی بی شہید ہوئیں۔23 جولائی کو بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں تین شہری زخمی ہوئے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ تتہ پانی سیکٹر میں فائرنگ کے نتیجے میں شہری نسیم اور پروین بی بی زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں