کانوں میں حادثات، بلوچ طالب علم نے اسمارٹ ہیلمٹ متعارف کرا دیا

بلوچ طالب علم نے کان حادثات سے بچاؤ کیلئے اسمارٹ آئی ہیلمٹ بنا لیا

پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے تاہم ان وسائل کو استعمال میں لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا فقدان پایا جاتا ہے۔

ملک میں موجود کوئلے اور سونے کے ذخائر کو نکالنے کے لئے وہاں پر موجود عملے کے پاس حفاظتی سامان پورا نہ ہونے کے سبب آئے دن حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان حادثات میں کمی اور کان کنوں کی حفاظت  کی غرض سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم نےاسمارٹ آئی ہیلمٹ بنانے کو منصوبہ بنا لیا ہے جس کے لئے انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے اکٹھے کر لئے ہیں۔

ضلع زیارت سے تعلق رکھنے والے طالب علم علی گل ایسا اسمارٹ ہیلمٹ بنا رہے ہیں جو کان کنوں کو کان کی صورتحال، وہاں پر موجود زہریلی گیسز، کان میں دھماکے کے امکانات کے علاوہ اہم چیزوں کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال کان میں حادثات کے باعث مرنے والوں کی تعداد دہشت گردی سے ہونے والی اموات سے زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہیلمٹ آج کل کی ضرورتوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے جو تمام کان کنوں کو پہنانا بہت ضروری ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں