کوئٹہ میں دو خواتین اور ایک بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا


کوئٹہ: تیزاب گردی کے سنگین واقعہ میں دو خواتین سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

بدھ کے روز سریاب روڈ کے قریب مینگل آباد میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں پر تیزاب پھینک دیا، زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں برن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم اس دوران ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے۔

نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دن کو اس وقت ہوا جب مرد حضرات کام کاج کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے۔

دوسری جانب غیرسرکاری تنظیموں نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لکی مروت:17 سالہ لڑکے پر تیزاب پھینک دیا گیا

ملک میں تیزاب گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث قوانین میں سختی اور ان پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں