شہباز شریف کیخلاف بیان: رحمان ملک، ایاز صادق آمنے سامنے


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر رحمان ملک کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے سے متعلق بیان قابل مذمت، افسوسناک اور حزب اختلاف کے اتحاد کے منافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت رحمان ملک کے بیان پر ان سے وضاحت طلب کرے۔

ایار صادق کے مطابق سینٹ انتخابات کے نازک مرحلے پر پی پی پی سینیٹر کے بیان سے شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

سینٹ میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر اس نوع کے بیانات اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی افسوسناک کوشش ہے

انہوں نے کہا کہ رحمان ملک واضح کریں کہ انہوں نے یہ بیان اس موقع پر کیوں دیا؟ قوم اس مشکل صورتحال میں حزب اختلاف کی طرف دیکھ رہی ہے تاہم ایسے بیانات کا عوام میں انتہائی منفی اثر ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اس معاملے میں جلد وضاحت جاری کرے گی۔


متعلقہ خبریں