گوگل نے بغیر اسکرین کھولے پیغام بھیجنے والا فیچر متعارف کرا دیا


گوگل اسسٹنت نے ایسا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت موبائل فون کی اسکرین کھولے بغیر پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔

ناقدین کا خیال ہے کہ اس نئی خصوصیت والے فیچر کے باعث صارفین کی رازداری خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

اس سے پہلے گوگل اسسٹنٹ ہماری آواز اسٹور کرتا تھا لیکن اگر دوسرے اینڈرائیڈ فون پر کا اسکرین لاک ہوتا تو پہ صوتی پیغام نہیں سنا جا سکتا تھا۔

لیکن یہ نئی خصوصیت صارفین کی رازداری کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے، تاہم گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچرفی الحال محدود صارفین کے موبائل فون پہ متعارف کرا یا جا رہا ہے۔

اینڈرائڈ فون کو جب تک کھولا نہ جائے اس وقت اس ڈیوائس کے بہت سارے فیچرز بلاک ہوتے ہیں، یہ نئی خصوصیت متعارف کرانے کے بعد گوگل لاک اسکرین پر مستقبل قریب میں اپنا اثر کھوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تین پکسل والے اینڈرائڈ 9 پائی والے موبائل فون پہ یہ فیچر پہلے ہی متعارف کرایا جا چکا  ہے تاہم گوگل کی دوسری ڈیوائس بشمول اینڈرائڈ کیو میں دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑئیے: ہوشیار! گوگل آپ کو سن رہا ہے۔۔۔


متعلقہ خبریں