پہلا ٹیسٹ میچ: انگلینڈ کی ٹیم 85 پر آؤٹ ہوگئی


لارڈز: انگلینڈ کی ٹیم آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 85 رنز پر آؤٹ ہو گئی ہے۔

لارڈز کے میدان میں کھیلے جانے والے سیریز کے واحد میچ میں انگلینڈ نے آئر لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہیں ہوا۔

میزبان ٹیم کھیل کے پہلے ہی روز 23.4 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں حال ہی میں قدم رکھنی والی آئرلینڈ کی ٹیم نے کھیل کے ابتداء سے ہی انگلش بلے بازوں کو اپنی نپی تلی گیند بازی سے شدید دباؤ میں رکھا۔

انگلینڈ کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی جب ڈبیو کرنے والے بلے باز جیسن رائے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد کوئی بھی انگلش بلے باز جم کر نہیں کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے ٹیم وکٹیں گنواتی رہی۔

انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز جو ڈینلی نے اسکور کئے ہیں انہوں نے 23 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مرفے نے 5 جبکہ آڈائر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


متعلقہ خبریں