مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم کیلئے چندہ مانگ لیا

آزادی مارچ میں شرکت کیلیے ن لیگ نے تیاریاں شروع کردیں

لاہور: ملک کی دوسری بڑی جماعت مسلم لیگ ن کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے،عوامی رابط مہم کے لیے مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماوں سے چندہ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور شہر کے ن  لیگی ارکان قومی اسمبلی تین لاکھ روپے اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈیڑھ لاکھ روپے جمع کروائیں گے۔ 

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم میں جلسے جلوسوں اور دیگر اخراجات کے لئے لیگی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے مدد مانگ لی ہے۔

پچیس جولائی کو چئیرنگ کراس پر متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا جلسے کے لیے دو کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ لیگی ارکان قومی اسمبلی تین لاکھ روپے، ممبر صوبائی اسمبلی ڈیڑھ لاکھ روپے جمع کروا ئیں گے۔

ذرائع کے مطابق  مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی، ملک ریاض ، روحیل اصغر ، وحید عالم خان،  سردار ایاز صادق،  رانامبشراقبال اور ملک افضل کھوکھر نے تین تین لاکھ روپے پارٹی کو جمع کروا دئے ہیں۔

اسی طرح  اراکین صوبائی اسمبلی  میاں مجتبی شجاع الرحمان ،غزالی سلیم بٹ ، کرنل ریٹائرڈ  طارق ،سمیع اللہ خان ، چودھری یاسین سوہل،میاں مرغوب احمد ،سیف الملوک کھوکھر اور میاں عمران جاوید نے بھی ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے جمع کروا دئے ہیں۔ .

ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل شوکت بٹ ،باؤ اختر علی نے پارٹی فنڈ جمع نہیں کروایا ۔

صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف پچیس جولائی کے احتجاجی جلسہ کے انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

جلوس کے لئے ساٹھ ہزار جھنڈے جبکہ متوالوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی مسلم لیگ ن فراہم کریگی ، مسلم لیگ ن  کے ایم پی اے غزالی سلیم بٹ کو جلوس کے شرکا کو پانی کی فراہمی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کا 25جولائی کو مال روڈ لاہور پر جلسہ کرنے کا اعلان


متعلقہ خبریں