اسٹاک مارکیٹ 314 پوائنٹس کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج 314 پوائنٹس کی کمی کے بعد 32 ہزار 401 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔ ابتدائی ایک گھنٹہ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 19 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تو دوسری طرف 27 پوائنٹس کی کمی بھی دیکھی گئی۔

کاروبار ابتدائی ایک گھنٹہ بعد مستقل منفی زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ کاروبار کے اختتام سے قبل کے ایس ای 100 انڈیکس میں 365 پوائنٹس کی سب سے زیادہ کمی نظر آئی اور مارکیٹ 32 ہزار 350 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 72,693,290 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,229,850,444 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ 131 پوائنٹس اضافہ پر بند

گزشتہ روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ 131 پوائنٹس اضافہ پر بند ہوئی تھی جبکہ کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔ دن بھر ملا جلا رجحان رہنے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 125 پوائنٹس کے اضافہ پر ہوا اور انڈیکس 32 ہزار 584 پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں