ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ

ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے بعد سونے کی قیمت میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔

فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 160 روپے 78 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کا اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔

ڈالر مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا اور سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافہ کے بعد 84 ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا اور 10 گرام سونے کی قیمت 72 ہزار 171 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں جائیداد کی قیمتوں میں 66 فیصد تک اضافہ

گزشتہ روز بدھ کو سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں