رازداری قانون کی خلاف ورزی، فیس بُک پرپانچ ارب ڈالر جرمانہ

فائل: فوٹو


رائٹرز: امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) نے بدھ کے روز فیس بُک پر صارفین کی رازداری کے قانون کی خلاف ورزی پر پانچ ارب ڈالر کا بڑا جرمانہ عائد کردیا ہے۔ 

ایف ٹی سی کے پانچ رکنی بنچ کے تین ممبران نے جرمانے کی حمایت  جبکہ دو نے مخالفت کر دی ۔ یہ فیصلہ طویل تحقیقات اورپوچھ گچھ کے بعد سنایا گیا۔

ایفٹ ٹی سی کے چئرمین جوئے سائمن نے فیصلے میں کہا کہ یقین دہانی کے باوجود فیس بک نےاربوں صارفیین کی رازداری میں مداخلت کی اور ذاتی معلومات کا ڈیٹا چرایا اور اس کو مختلف اشتہاری مہم میں استعمال کیا۔

ایف ٹی سی کے ڈیموکریٹ ممبر روہت چوپڑا نے کہا کہ جرمانے میں فیس بک کے ایگزیکٹوز کو مکمل استثنی دیا گیا ہے اور فیس بک بزنس ماڈل کو بھی چھوٹ دی گئی ہے اور اس بنیادی مسٔلہ کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے جس کے وجہ سے یہ خلاف ورزیاں کی گئیں۔

ایف ٹی سی نے کہا کہ  چہرہ شناخت کرنے والے آلے کے حوالے سے بھی فیس بک کی پالیسی بہت زیادہ مشکوک رہی ہے جسے کروڑوں صارفین استعمال کرتے ہیں۔

دوران تفتیش فیس بک نے اپنے اور تیسرے فریق کے ایپس کے استعمال کی سخت نگرانی کی بھی یقین دہانی کرادی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے فیس بک کو پابند کردیا کہ صارفین کی رازداری کے حوالے سے فیس بک ہر تین مہینے بعد تصدیقی سرٹیفیکٹ بھی جمع کرا ئیگا۔

فیصلہ کے تحت فیس بک ایک خود مختار رازداری کمیٹی تشکیل دیگا جو مستقبل میں ان تمام معاملات کو دیکھے گا اور رازداری کے معاملات میں سی ای او مارک زکربرگ کے عمل دخل کو بالکل محدود کردیا ہے۔

رابطہ کرنے پر فیس بک نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے: پرائیویٹ گروپس کیلئے پالیسی نہ ہونا فیس بک کا بڑا مسئلہ


متعلقہ خبریں