عمران خان کو زیادہ وعدے نہیں کرنے چاہیے تھے، بلاول بھٹو

سمجھوتے کیلئے تیار نہیں، بلاول

فوٹو: فائل


کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو افغانستان سے متعلق زیادہ وعدے نہیں کرنے چاہیے تھے کیونکہ امریکہ جب مشکل میں ہوتا ہے تو پاکستان پر دباؤ ڈالتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے الزام عائد کیا کہ حکومتی نمائندے ہمارے سینیٹرز سے رابطہ میں ہیں اور انہیں رقم کی آفر کی جا رہی ہے کہ پیسے لے لو اور ووٹ دے دو لیکن اس کے باوجود نئے چیئرمین سینیٹ حاصل بزنجو ہی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی گئی تھیں اس لیے حزب اختلاف کی جماعتیں کل ملک بھر میں یوم سیاہ منائیں گی اور چاروں صوبوں میں احتجاجی جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اقوام عالم سے رابطوں پر ہم حکومت کی حمایت کرتے ہیں لیکن اچھا ہوتا وزیراعظم جانے سے پہلے حزب اختلاف سے بھی ملاقات کرتے لیکن وہ ملک کے مخالفین کے بجائے حزب اختلاف کو ہی نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیر اعظم جھوٹا ہے ملک سے باہر جاکر بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے۔ عمران خان ملک کے وزیر اعظم بن کر امریکہ جاتے تو اچھا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم کیلئے چندہ مانگ لیا

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گھوٹکی کی نشست پہلے سیلیکٹڈ لوگوں کے پاس تھی لیکن ضمنی انتخاب میں حزب اختلاف کے پاس آ گئی ہے جو کٹھ پتلیوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اگر سندھ کو حصہ نہیں دے گا تو ہم کوشش کرتے رہیں گے۔


متعلقہ خبریں