اداکارہ حمائمہ ملک بھی گھریلو تشدد پر بول پڑیں


لاہور: پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی اپنے اوپر ہونے والے ظلم سے پردہ اٹھا دیا۔

معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک بھی اپنے اوپر ہونے والے گھریلو مظالم کے خلاف سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بول پڑیں۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ مجھ پر ہونے والے مظالم آج بھی دن رات مجھے پریشان کرتے ہیں۔

حمائمہ ملک نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی عمر میں ان کی شادی ہوئی اور انہوں نے اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا اہلخانہ سے بھی ذکر نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں شادی کے بعد تین سال تک ظلم برداشت کرنے پر شرمندگی محسوس کر رہی ہوں کہ اپنے لیے کچھ نہیں کر سکی لیکن اب وہ بالکل خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ اپنے خاموش رہنے پر پچھتا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں محسن عباس کی اہلیہ نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کر دیا

حمائمہ ملک کی اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دو سال بعد ہی انہیں طلاق ہو گئی تھی۔

حمائمہ ملک پاکستان فلم انڈسٹری کے علاوہ بھارت میں بھی اداکار عمران ہاشمی کے ہمراہ فلم راجہ نٹور لال میں کام کر چکی ہیں۔

تین روز قبل اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے بھی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ محسن عباس ان پر تشدد کرتے ہیں۔ محسن عباس کی اہلیہ نے اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں جس میں ان کے چہرے اور ہاتھوں میں نشانات موجود تھے۔


متعلقہ خبریں