گلوکارہ ترنم ناز نے محسن اور فاطمہ کے درمیان صلح کرانے کا اعلان کردیا


اداکار وگلوکار محسن عباس حیدر اور انکی اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان ناچاقی اوردونوں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف قانونی چارہ جوئی  کے حوالے سے  گلوکارہ ترنم ناز کا موقف سامنے آیا ہے ۔ 

نامور گلوکارہ ترنم ناز نے اس حوالے سے اپنا وڈیو پیغام جاری کیاہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ  آج کل اس معاملے پر بہت شور مچا ہوا ہے،  میں یہ کہوں گی کہ یکطرفہ بات نہ کی جائے۔

اپنے پیغام میں گلوکارہ ترنم ناز نے کہا کہ انکی  دعا ہے کہ اللہ ان میاں بیوی کو سلامت رکھے اور ان کا رشتہ دوبارہ جڑ جائے،  عورت ہونے کے ناطے میں چاہتی ہوں کہ دونوں میاں بیوی کی صلح ہو جائے۔ میں خود ان کی صلح کروانے کی کوشش کروں گی۔

ترنم ناز نے کہا کہ  بات یکطرفہ ہو گی تو دوسرے بندے کے ساتھ غلط ہو گا۔محسن کی بھی بات سنی جائے، ان کی شادی کو چار سال ہو گئے ہیں۔ پہلے تو کبھی اتنا شور نہیں اٹھا اب اچانک کیا بات ہو گئی ہے؟

نامور گلوکارہ ترنم ناز نے کہا کہ  ہمارے ملک کا ماحول ہے، ہر میاں بیوی میں جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ دونوں کی بات سنی جائے،  عدالت خود ان کا فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بیوی کی شکایت پر اداکار محسن عباس حیدر کے خلاف مقدمہ درج


متعلقہ خبریں