محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 27 جولائی تک فلڈ الرٹ جاری کردیا

سخی سرور میں موسلادھار بارش، سیلابی ریلا آبادی میں داخل

فائل فوٹو


محکمہ موسمیات نے  پنجاب میں آج سے 27 جولائی تک ممکنہ سیلاب کے پیش نظر  فلڈ الرٹ  جاری کردیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیاہے کہ آج شام سے 27 جولائی تک مون سون کی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے خبردار کیا گیاہے کہ مون سون بارشوں سے ملک کے بالائی حصوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آسکتے ہیں۔

سیلابوں کا سلسلہ دریا ئے کابل اور اس سے ملحقہ ندی نالوں سے شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے منگلا کے مقام پر بڑے سیلابی ریلے کی پیش گوئی کی گی ہے۔ دریائے  چناب اور دریائے  سندھ  کے ساتھ ساتھ تربیلا کے مقام پر بھی شدید سیلاب آسکتا ہے۔

اسی طرح دریائے  راوی کے  ملحقہ ندی نالوں بسنتر، اوجاڑی، بین، حسری اور جھاڑی میں بھی بڑا سیلابی ریلا آسکتا ہے۔ دریائے  چناب میں  بھمبر اور نالہ پلکھو  میں بھی سیلابی ریلا گزر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردا کیا ہے کہ شدید بارشوں اور سیلابی کیفیت شہری علاقوں کو بھی شدید متاثر کرسکتی ہے۔ پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانولہ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں بڑا سیلابی ریلا آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات پنجاب نے تمام صوبائی اداروں کو فلڈ الرٹ ایڈوئزری بھیج دی ہے۔ تمام اداروں کو اپنے اپنے علاقوں میں ممکنہ سیلابی کیفیت سے پہلے اقدامات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جولائی کے تین دن اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی


متعلقہ خبریں