بھارتی ہٹ دھرمی کو صدر ٹرمپ کے چیف اکنامک ایڈوائزر نے بدتمیزی قرار دے دیا


مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر بھارتی واویلا تین روز بعد بھی جاری ہے،بھارت کا ہٹ دھرمی کا رویہ عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بننے لگا ہے،بھارتی ہٹ دھرمی کو صدرٹرمپ کے چیف اکنامک ایڈوائزر نے بدتمیزی قرار دے دیا ہے ۔

امریکی صدر ٹرمپ کے چیف اکنامک ایڈوائزر لیری کڈلو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ  صدر ٹرمپ اپنے پاس سے کچھ نہیں کہتے ، انہوں نے  بھارت کو شٹ اپ کال بھی دے دی اور صحافی کے سوال کو بھی نامناسب قرار دیا ۔

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش بھارت کو ایک آنکھ نہ بھائی۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے انہیں کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کو کہا تھا۔

بوکھلاہٹ کا شکار بھارت میں امریکی صدر کو مثبت جواب دینے کی بجائے ہٹ دھرمی پر برقرار ہے، بھارتی وزیرخارجہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے امریکی صدر سے ایسی کوئی درخواست ہی نہیں کی۔

امریکی صدر کے چیف اکنامک ایڈوئزر لیری کڈلو نے بھی واضح کر دیا امریکی صدر خود سے کوئی بات نہیں گھڑتے، انہوں نے جو کہنا تھا کہہ دیا۔

خطے میں امن کے لئے کی جانے والی پاکستان کے ساتھ امریکہ کی کوششیں کر رہا ہے لیکن مودی سرکار مثبت جواب دینے کی بجائے امریکی صدر کو ہی جھوٹا قرار دینے پر تُلے ہوئے ہیں۔

سفارتی امور کے ماہرین  کا کہنا ہے کہ تقسیم کے وقت سے مسئلہ کشمیر پاکستان بھارت کے تعلقات میں بہتری کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ ہےاور اس کے حل تک خطے میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے:امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی


متعلقہ خبریں