بلے باز امام الحق پر خواتین سے دھوکہ دہی کا الزام

آل راؤنڈر امام الحق پر خواتین سے دھوکہ دہی کا الزام

فوٹو: فائل


پاکستانی کرکٹر امام الحق پر مبینہ طور پر کئی خواتین سے دھوکہ دہی کا الزام عائد کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق پر مبینہ طور پر ایک سے زیادہ خواتین کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی وٹس اپ بات چیت کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر جاردی کر دیے گئے جو وائرل ہو گئے۔

امام الحق پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ہی وقت میں 7 سے 8 خواتین کو نہ صرف بے وقوف بناتے رہے بلکہ انہیں دھوکہ بھی دیتے رہے۔

سوشل میڈیا پر الزام عائد کرنے والے شخص نے کہا ہے کہ ان کے پاس امام الحق کی وٹس اپ پر بات چیت کے مزید اسکرین شاٹس اور ویڈیو بھی موجود ہیں تاہم وہ متاثرین کی رضا مندی کے بعد ہی اسے جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں امام الحق نے شین واٹسن سے معافی مانگ لی

بائیں بازو سے کھیلنے والے کھلاڑی امام الحق اپنے کریئر کے دوران 10 ٹیسٹ میچز، 36 ایک روزہ میچز اور بین الاقوامی ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ 23 سالہ امام الحق ورلڈ کپ 2019 میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تھے۔


متعلقہ خبریں