ملک بھر میں بارشوں سے جل تھل ایک ہو گیا



اسلام آباد: ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات  پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ اس  دوران کوہاٹ، بنوں،  ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جمعرات سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں سمیت لاہور، کراچی گجرانوالہ، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات  پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

راولپنڈی، اسلام آباد میں علی الصبح 3 بجے سے شروع ہونے والی بارش مسلسل جاری ہے، جڑواں شہروں میں اب تک 140 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد تنویر نے افسران و عملے کے ہمراہ نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے کام کی نگرانی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی میں پانی کے بہاؤ کی نگرانی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ، نالے میں پانی کے بہاؤ کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 9 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر 8.5 فٹ ہے۔

ایم ڈی واسا نے بتایا کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بڑھنے کے بعد پری الرٹ سائرن بجا دیئے جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ  نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، پری مون سون کیلئے واسا عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل پلان تیار کر رکھا ہے، پاک فوج، ریسکیو 1122، واسا اور دیگر ادارے الرٹ کر دیئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (سید پور 141، زیروپوائینٹ 120، گولڑہ 20، بوکرہ 07)، راولپنڈی (شمس آباد 97، چکلالہ 83)، ناروال 78، جہلم 61، لاہور (ائیرپورٹ 57، سٹی 13)، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 43، سٹی 35)، گوجرانوالہ 39، مری 27،  منگلہ24، گجرات 12، منڈی بہاوٰالدین 07، حفظہ آباد 06، کاکول 85، بالاکوٹ 16، دیر 06، مالم جبہ 01، گڑھی دوپٹہ 21، کوٹلی 16، مظفر آباد (سٹی 14، ائیرپورٹ 10)، راولاکوٹ 10، کراچی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں