اگلا قدم لوٹا ہوا پیسہ واپس لینا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگلا قدم لوٹا ہوا پیسہ واپس لینا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سیاحت کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے ائرپورٹس کو بہتر بنائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پر اراکین کو بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کا دورہ امریکہ اور امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کامیاب رہی۔

ذرائع وزیر اعظم کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیر اعظم کو امریکہ میں اس قدر پذیرائی ملی اور امریکی قیادت پر واضح کر دیا گیا کہ پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ امریکہ پر اراکین کو اعتماد میں لیا گیا جبکہ کابینہ اراکین نے کامیاب دورہ امریکہ پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ادوار میں سربراہان مملکت کے بیرونی دوروں اور علاج پر بریفنگ دی گئی جبکہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے جہازوں کو انفرادی طور پر استعمال کرنے کی رپورٹ بھی پیش کی جانی تھی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جبکہ کابینہ نے پاسپورٹ سے پیشے کا خانہ ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔ اجلاس میں قرضوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے ممبر اور سیکرٹری کی تبدیلی کی منظوری بھی ہونی تھی۔


متعلقہ خبریں