افغانستان: تین بم دھماکوں میں آٹھ جاں بحق، 27 زخمی


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک بچے اور پانچ خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بم دھماکوں کے باعث 27 افراد زخمی ہیں۔

مؤقر امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق صبح ایک موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار نے اس بس کا نشانہ بنایا جو وزارت مائنز کے ملازمین کو لے کر دفتر آرہی تھی۔ اس بات کی تصدیق افغان وزارت وزارت داخلہ کے ترجمان نصریت رحیم نے کی ہے۔

ہشیار : اسرائیل کا افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ

دوسرا دھماکہ اس وقت ہوا جب ایک کار سوار خود کش حملہ آور نے کابل کے مشرق میں عالمی اتحادی افواج کو نشانہ بنایا۔ اخبار کے مطابق پولیس افسر عبدالرحمان نے ہونے والے خودکش بم دھماکے کی تصدیق کی ہے لیکن عالمی اتحادی افواج کی جانب سے اس ضمن میں مؤقف نہیں دیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق تیسرا دھماکہ نشانہ بنائی جانے والی بس کے قریب ہوا لیکن وہ اپنے حجم کے اعتبار سے چھوٹا تھا جس کی وجہ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ افغان وزارت داخلہ نے اس کی بھی تصدیق کی ہے۔

کابل میں ہونے والے تین بم دھماکوں کے نتیجے میں وزارت صحت کے مطابق 27 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں