پیپلزپارٹی، اے این پی کا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار

پیپلزپارٹی، اے این پی کا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار

پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملین مارچ میں صرف ان کی جماعت کے کارکنان شرکت کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق ملین مارچ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ مولانا فضل الرحمان کے بیانیے سے مکمل طور پر اتفاق نہ ہونا ہے۔

پیپلزپارٹی، اے این پی اور قومی وطن پارٹی صرف احتجاجی جلسے میں شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں : فضل الرحمان کا پورے ملک میں ملین مارچ کرنے کا اعلان

گزشتہ ماہ مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کے دوران اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت پورے ملک میں ملین مارچ کرے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا طریق کار طے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایم ایل(ن) بھی پی پی اور جے یو آئی کے ساتھ احتجاج پر آمادہ

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی جے یو آئی ایف کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں گے، تاہم یہ بات واضح نہیں ہو پائی تھی کہ یہ جماعتیں ملین مارچ کا بھی حصہ ہوں گی یا الگ سے احتجاج کریں گی۔

واضح رہے کہ آج 25 جولائی کو حزب اختلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منا رہی ہے جس میں صوبائی دارالحکومتوں میں جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں