عمران خان کے ٹوئٹر فالورز ایک کروڑ ہو گئے


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد 1 کروڑ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد وہ دنیا کے مقبول ترین رہنماؤں کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

گزشتہ چار ماہ میں وزیراعظم کے فالورز کی تعداد میں ساڑھے تین لاکھ کے قریب اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 6 کروڑ سے زائد فالورز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 4 کروڑ 80 لاکھ فالورز ہیں۔

اسی طرح ترکی کے صدر طیب اردوان کے اس وقت تک 1 کروڑ 40 لاکھ ٹوئٹر فالورز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے عالمی لیڈرز

بے جی پی کی رہنما سشما سوراج کے ایک کروڑ 30 لاکھ ٹوئٹر فالورز ہیں، اسی طرح اردن کی ملکہ اور عبدللہ دوائم کی اہلیہ رانیہ العبداللہ کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔


متعلقہ خبریں