یورپی ممالک شدید گرمی کی لپیٹ میں

hot weather

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی


یورپ کے دو بڑے ممالک نیدرلینڈز اور بیلجیم میں ہیٹ ویو کے باعث ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بیلجیم کی تاریخ میں سب سے زیادہ گرمی گزشتہ روز بدھ کو پڑی جب ملک میں درجہ حرارت 38.9 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔

75 سال قبل بیلجیم میں جون کے مہینے میں درجہ حرارت 38.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا جو اس قبل سب سے زیادہ گرمی پڑنے کا ریکارڈ تھا۔

دوسری جانب جمعرات کے روز فرانس اور سوئزرلینڈ سمیت کچھ ممالک میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کے کچھ حصوں میں جمعے کے روز درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی تک پہنچ سکتا ہے۔

جرمنی میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے، مقامی باشندے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرمی کی شدت برداشت سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں کے حوالے سے اپنے منصوبوں میں موسم کی وجہ سے ابھی کوئی ردوبدل نہیں کیا ہے۔

برطانیہ کے ایم ای ٹی آفس نے پیش گوئی کی ہے کہ انگلینڈ کا درجہ حرارت 38.5 تک جانے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں