ہندو انتہا پسندوں کی قتل وغارتگری روکنے کیلئے نریندر مودی کو 49 بھارتی شخصیات کا خط


 نیو دہلی: بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں ’جے شری رام‘ کے نام پر ہونے والی قتل وغارت روکنے اور اقلیتوں کو تحفظ دینے کے لیےبالی ووڈ کی مشہور شخصیات سمیت دیگر اہم افراد نے وزیراعظم نریندر مودی ک خط لکھ دیا۔

نریندرمودی کو خط لکھنے والوں میں مشہور فلم ہدایتکار انوراگ کیشپ، اداکارہ سہاسنی منم رتنم، اپرنا سین اور کونکنا سین شرما بھی شامل ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ  جے شری رام کے نام پر بھارت میں متعدد افراد کا قتل ناقابل قبول ہے اور مذہب کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

بھارت کی اہم شخصیات نے کہا ہے کہ اقلیتوں پر مظالم رکوانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی اپنا کردار ادا کریں۔

خط میں  بال ووڈ ستاروں نے لکھا کہ بھارت ایک امن پسند ملک ہے اور  انہیں بھارتی ہونے پر فخر ہے لیکن پچھلے کچھ عرصے  سے ’رام‘ کے نام پر ایسے ایسے واقعات ہوئے ہیں جو بہت ہی افسوس ناک اور قابل مذ مت ہیں۔

نریندر مودی کو لکھے جانے والے خط پر بھارت کی 49 مشہور شخصیات نے دستخط کیے ہیں۔

وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبر کو روکا جائے اور بھارتی آئین و قانون کے مطابق برابری کی سطح پر حقوق دیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت: اورنگ آباد میں مسلمان نوجوان پھر بنے ہجومی تشدد کا نشانہ


متعلقہ خبریں