ملین مارچ تاریخ کا بڑا اجتماع ہو گا، فضل الرحمان


پشاور: جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملین مارچ تاریخ کا بڑا اجتماع ہو گا۔

متحدہ حزب اختلاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے، سیلیکٹڈ حکمران اب ریجیکٹڈ بن چکا ہے۔

جے یو آئی ف کے امیر نے شاعرانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں مانتے، نہیں مانتے، تیری حکومت نہیں مانتے، جیلوں کو بھر دیں گے، نہیں مانتے تیری حکومت۔

انہوں نے کہا کہ وہ تام سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کو ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں