نیب کے تفتیشی افسر کو فریال تالپور کے پالتو کتے نے کاٹ لیا



اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب )کا تفتیشی افسر سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے پالتو کتے نے کاٹ لیا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے ۔ 

ذرائع نے  ہم نیوز کو بتایا ہے کہ نیب افسر مجتبی خان کو فریال تالپور کی رہائشگاہ پر پالتو کتے نے اتنے زور سے کاٹا کہ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کرنا پڑگیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو کے افسر مجتبی خان  کو کتا کاٹے کی ویکسینیشن لگائی گئی ۔ فریال تالپور کے کتے نے جب نیب تفتیشی افسر مجتبی خان کو کاٹا تو وہ انکی ڈیفنس کراچی کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔ تاہم اب وہ تفتیشی افسر کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فریال تالپور مبینہ جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں نیب کے زیر حراست ہیں اورانہیں 14جون کو  زرداری ہاؤس کے قریب نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے ان کی رہائش گاہ سیکٹر ایف ایٹ اسلام آباد  سے گرفتار کیا تھا۔

فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی طرف سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع انکی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا تھا۔ ۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں قید رہیں گی، ان کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام رکھا گیا اور آئندہ بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔

نیب کے مطابق فریالپور کو ان کی رہائش گاہ میں ہی رکھا جائے گا اور نیب کی ٹیم ان کی رہائشگاہ پر ہی ان سےتفتیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: فریال تالپور 14دن کے مزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے


متعلقہ خبریں