’موٹر سائیکل، رکشوں پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی خبریں بے بنیاد‘


اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ادارہ ان بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے جبکہ ایف بی آر کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 کے سیکشن  231B اور 234 کے تحت موٹر وہیکلز پر عائد کردہ ٹیکس میں کوئی تبدیلی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا، ٹیکسیشن کے بغیر کوئی ملک نہیں چل سکتا،شبر زیدی

ترجمان کا کہنا تھا کہ آرڈینینس کے تحت ٹیکس صرف گاڑیوں پر عائد ہے جبکہ حکومت کم آمدن طبقہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 60 ہزار روپے کی موٹرسائیکل کی رجسٹریشن پر 38 ہزار 400 روپے رجسٹریشن فیس دینا ہوگی۔

اسی طرح رکشے کی رجسٹریشن فیس سات ہزار روپے اضافے کے بعد دس ہزار 750 روپے بتائی جارہی تھی۔


متعلقہ خبریں