پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کے لیے ووٹنگ کا عمل کل سے


لاہور: پاکستان کے یادگار ٹیسٹ میچ کے لیے ووٹنگ کا عمل کل پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے آفیشل فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شائقین کرکٹ کل صبح دس سے لیکر  29 جولائی بروز پیر کی صبح 10 بجے تک اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

ووٹ دینے والے شارٹ لسٹ کیے گئے 4 تاریخی میچوں میں سے 1 کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ پی سی بی کی طرف سے منتخب کیے گئے ٹیسٹ میچوں میں سال 1954 میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف اوول کے میدان میں فتح شامل ہے۔

اسی طرح سال 1987 میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بنگلور میں فتح بھی شارٹ لسٹ کی گئی ہے۔ سال 1994 میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کراچی میں فتح بھی آپشنز میں شامل ہے۔

سال 1999 میں بھارت میں ہونے والے چنئی کے میدان میں پاک بھارت ٹیسٹ میچ  کو بھی آپشن میں شامل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق 5 رکنی کرکٹ ماہرین پر مشتمل آزادانہ پینل نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے 4 بہترین میچز کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ 5 رکنی پینل میں بینڈکٹ برماج، مظہر ارشد، ڈاکٹر نعمان نیاز، عثمان سمیع الدین اور قمر احمد شامل ہیں۔

ووٹنگ کے نتیجے کا اعلان پی سی بی پریس ریلیز کے ذریعے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو لاہور میں ہوگا


متعلقہ خبریں