3 ائرپورٹس پر جدید ڈیجیٹل ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب


اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے ) کی طرف سے ملک کے مختلف ائرپورٹس کو جدید آلات سے آراستہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سی اے اے نے 3ائرپورٹس پر جدید ڈیجیٹل ائرپورٹ ٹرمینل انفارمیشن سسٹم نصب کردئیے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں کوئٹہ ،سکھر اورفیصل  آباد ائرپورٹ پر ڈیجیٹل ائرپورٹ ٹرمینل انفارمیشن سسٹم (ڈی اے ٹی آئی ایس )سسٹم نصب کئے گئے ہیں۔اس طرز کے جدید سسٹم نصب کرنے سے کپتانوں کو لینڈنگ سے قبل موسم کی صورتحال سے آگاہی حاصل ہوسکے گی۔

ڈی اے ٹی آئی ایس   موسم کی صورتحال سے کپتان کو 40سے60ناٹیکل مائل تک کی رہنمائی فراہم کریگا۔ اس نظام کے نصب ہونے سے قبل  موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کے ناہموار ہونے کے ساتھ ساتھ  ان کی  لینڈنگ کے دوران مسائل پیدا ہوتے تھے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کا کہناہے اس طرح کے جدید سسٹم نصب کرنے کا مقصد مختلف ائرپورٹس پرموسم کی صورتحال سے کپتانوں کو آگاہ رکھنا  ہے۔ بوئنگ777اور دیگر طیاروں میں تو جدید سسٹم موجود ہوتا ہےتاہم بعض طیاروں میں جدید سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے کپتانوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے دیگر ائرپورٹس پر بھی جدید سسٹم نصب کردیا جائے گا،ڈنمارک سے برآمد کئے گئےاس جدید سسٹم پر 3کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں