اسٹاک مارکیٹ 45 پوائنٹس اضافہ پر بند

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 172 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 45 پوائنٹس کے اضافہ پر ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 401 پوائنٹس پر موجود تھا تاہم ابتدا میں ہی 100 انڈیکس میں 101 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 502 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔

ابتدائی اضافہ کے بعد 100 انڈیکس میں زوال شروع ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 32 ہزار 151 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہوا اور کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 45 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 32 ہزار 446 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 54,379,510 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,204,195,096 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

گزشتہ روز بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 314 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 401 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتہ کے ابتدائی دو روز اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا۔ منگل کو اسٹاک مارکیٹ 131 پوائنٹس اضافہ پر بند ہوئی تھی جبکہ پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس کا اختتام 125 پوائنٹس کے اضافہ پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں