کرپشن بچاؤ میلہ لگانے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی ہے، وزیراطلاعات پنجاب


صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے اپوزیشن کے یوم سیاہ کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ عناصر نے کرپشن بچاؤ میلہ لگانے کی بھرپور کوشش کی جو بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

محکمہ اطلاعات عامہ پنجاب (ڈی جی پی آر) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال  نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،  یوم تشکر منا رہی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  آج اپوزیشن سے چند کرسیاں نہیں بھری جا رہیں ،میں لاہور کا چھوٹا سا ایم پی اے ہوں میں بندے بھیج دیتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ ریلی کرپشن کے خلاف نکالی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  جب ہم احتجاج کرتے تھے تو آپ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے تھے ۔ جنہوں نے بھی اس ملک کا پیسہ لوٹا ہے اس کا احتساب ہو گا۔ جس ایک پاکستان کی بات کرتے تھے اس پر عمل کر رہے ہیں۔ابھی بہت سے کیسز ہیں جو آنے والے وقت میں بتائیں گے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  آنے والے دنوں میں ان کے سیاسی تابوت میں بھی آخری کیل ٹھونک دیا جائے گا ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ بات ن لیگ پر پوری اترتی ہے لوگ جمع ہو نہیں پا رہے تو رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام حکومت پر لگایا جا رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی جیل میں قید ہے تو اس کیساتھ برتاؤ جیل قوانین  کے مطابق ہونا چاہئیے۔ہر قیدی کیساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہئیے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے دعوی کیا کہ ایک لیگی ایم پی اے نے انہیں خود بتایا کہ لیگی قیادت جلسے کے انعقاد کیلئے پیسے مانگتی رہی ،اپوزیشن کی کال پر کارکنوں نے بھی کان نہ دھرا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور ہائیکورٹ کا  مال روڈ پر ٹریفک کی روانی اور تاجروں کی جائیداد کے تحفظ کا حکم


متعلقہ خبریں