چیف جسٹس پاکستان کا ماڈل کورٹس کی کارروائی کا براہ راست آن لائن مشاہدہ


چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ  نے آج پاکستان بھر میں قائم شدہ ماڈل کورٹس میں سے 4 کی کارروائی کوبراہ راست آن لائن  دیکھا، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیف جسٹس پاکستان نے پشاور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج عالیہ سعدیہ لودھی  اور کوئٹہ کے ایکٹنگ سیشن جج ظفراللہ خان کی عدالتوں کی کارروائی دیکھی۔ معزز ججز صاحبان نے اٹک کے مجسٹریٹ شفقت شہباز راجہ اور چکوال کے مجسٹریٹ شاہد حسین اعوان کی عدالتوں کی کارروائی کا مشاہدہ بھی کیا۔

ججز صاحبان نے عدالتی کارروائی کو تقریبا 1 گھنٹے تک بڑے غور اور دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ماڈل کورٹس کے ججز اور مجسٹریٹس سے بات کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو بھرپور طریقے سے سراہا۔

اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کام کا آغاز جن مقاصد کے لیے کیا گیا تھا اللہ کے فضل و کرم سے ان کی تکمیل ہوتے دکھائی دے رہی ہے۔ ماڈل کورٹس کے ججز اور مجسٹریٹس اسی محنت اور جذبے سے کام کرتے رہیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے وکلاء کے کردار کو بھی سراہا جن کے تعاون کے بغیر یہ کامیابی ممکن نہ تھی۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے عزم کا اظہار کیا کہ وکلاء اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر،  ایڈیشنل ڈائریکٹر راجہ جہاں زیب اختر ، سول ججز وقار حسین گوندل، عاصم حفیظ، اور دانش مختار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر کی 373 ماڈل کورٹس نے آج 599 مقدمات کا فیصلہ کیا


متعلقہ خبریں