حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 55افراد جاں بحق ہوئے ، این ڈی ایم اے

سیلاب

فوٹو: فائل


پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے وفاقی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے (این ڈی ایم اے) نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 55افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ 

این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردئیےہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے آزاد جموں کشمیر میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اکیاون افراد زخمی بھی ہوئے ۔ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں 186 گھروں کو نقصان پہنچا۔

ترجمان کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 727 ٹینٹ اور خیمے تقسیم کئے گئےہیں۔

این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ اس وقت دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

ترجمان کا کہناہے کہ دریائے چناب اور دریائے سندھ میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، اس حوالے سے تمام اتھارٹیز کو الرٹ جاری کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:وادیٔ نیلم میں سیلاب کے بہانے چندہ مانگنے والوں سے ہوشیار رہیں، این ڈی ایم اے


متعلقہ خبریں