ڈالر سستا، سونا مہنگا

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: ڈالر سستا ہونے کے باوجود سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے 90 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 80 پیسے ہو گیا۔

انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 160 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 45 پیسے ہو گیا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کا اثر سونے کی قیمت پر نہیں پڑا اور سونے کی قیمت میں فی تولہ 200 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

سونے کی قیمت اضافہ کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 84 ہزار 400 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 189 روپے اضافہ کے بعد 70 ہزار 360 روپے پر پہنچ گئی۔

گزشتہ روز بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ پیر کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں