فلم بنانےکی تعلیم دینے والے اداروں کی ضرورت ہے، سلطانہ صدیقی

صدر ہم نیٹ ورک کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا

فوٹو: فائل


کراچی: صدر ہم نیٹ ورک صدر سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے معیاری اسکولوں اور یونیورسٹیز کی ضرورت ہے جہاں فلم بنانے کی تعلیم دی جائے۔

کراچی آرٹس کونسل میں ہالی ووڈ اور پاکستان فلم میکر کے موضوع پر پینل ڈسکیشن کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا کہ سب جانتے ہیں ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ سینما اور فلم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل منفی چیزوں سے دور رہے اور ہماری نو جوان نسل میں تخلیقی صلاحیتں پیدا ہوں۔

ہم نیٹ ورک کی صدر نے کہا کہ فلم سے ہم اپنی ثقافت دوسروں کو دکھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کی نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ ہے، سلطانہ صدیقی

اس موقع پر فلم پروڈیوسر اور رائٹر فضا علی مرزا نے کہا کہ جب تک کوئی چینل فلم کو اون نہیں کرتا اس وقت تک اس فلم کی پروموشن کرنا ناممکن ہے۔ ہمارے پاس ڈرامہ رائٹرز تو بہت اچھے ہیں لیکن کونٹینٹ رائٹرز نہیں ہیں۔

پروڈیوسر بدر اکرام نے کہا کہ ہمارے ملک کے آدھے حصہ میں سینما موجود ہیں اور ہمیں تجارتی حوالے سے بھی سینما بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں