حلقہ پی کے 113 ،دوبارہ گنتی میں مولانا عصام الدین دوبارہ کامیاب قرار


جنوبی وزیرستان کے حلقہ پی کے 113 میں دو پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست دینے والے آزاد امیدوار عبدالوحید کے ووٹ مزید کم ہو گئے۔

حلقہ میں جمیعت علما اسلام ف کے امیدوار عصام الدین نے 9 ہزار 712 اور آزاد امیدوار عبدالوحید نے 9 ہزار 688 ووٹ حاصل کیے تھے، دوبارہ گنتی میں عصام الدین کے 10 ہزار 365 اور عبدالوحید کے 9 ہزار 679 ووٹوں کا اعلان کیا گیا۔ 

حلقہ پی کے 113 دوبارہ گنتی میں جمیعت علمائے اسلام ف کے مولانا عصام الدین 9712 ووٹ لے کر کامیاب قرار دے دیے گئے۔  آزاد امیدوار عبدلواحید 9688 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔ 

اس پہلے جمیعت علمائے  اسلام ف کے مولانا عصام الدین  10356 اور آزاد امیدوار عبدلوحید کے 9679 ووٹوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ آزاد امیدوار عبدالوحید نے دو پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی  دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔ 

مولانا عصام الدین کے دوبارہ گنتی کے دوران دو پولنگ اسٹیشن پر 644ووٹ بوگس ثابت ہوئے۔ 

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر 20جولائی کو ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 6، تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی تھی۔

کے پی میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلی بار الیکشن کا انعقاد ہوا تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے لیے الیکشن کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں اور کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن 14 روز کے اندر جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آزاد امیدواروں کو کسی جماعت میں شمولیت کے لیے نوٹیفیکشن کے بعد 3 روز دیے جائیں گے اور آزاد امیدواروں کے فیصلے کے بعد 4 خواتین اور ایک اقلیتی نشست کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: قبائلی اضلاع میں انتخابات : 5 آزاد اور 5 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب


متعلقہ خبریں