پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کل ملتان آئیں گے


ملتان:پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کل ملتان آئیں گے، بھارتی ہائی کمشنر کی بیوی بھارتی چترویدی اور سٹاف ممبران بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اجے بساریہ اور ان کی بیوی کل دوپہر  12 بجے ملتان پہنچیں گے ،اورملتان ہائی کورٹ کے قریب ہوٹل میں قیام کریں گے ۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ  حضرت بہاالدین زکریا ملتانی اور حضرت شاہ رکن الدین عالم کے مزارات پر حاضری دینے کے علاوہ  بلیو پاٹری انسٹی ٹیوٹ  ملتان کا وزٹ  بھی کرینگے۔

بھارتی ہائی کی کمشنر سے بزنس کمیونٹی اورذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے  ملاقات بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر 27 جولائی کو واپس چلے جائیں  گے ۔

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے آج گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے لاہور میں ملاقات بھی کی ہےجس میں کرتارپور راہداری منصوبے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا ہےکہ بھارت نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے مکمل سنجیدگی کے ساتھ کام کررہا ہے۔

بھارتی ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن اور دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں،کرتارپور راہداری منصوبے پر پاک بھارت مذاکرات اور پیش رفت خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے بھارت مذاکرات کی میز پر آئے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے بہتر تعلقات کی امید ہے، بھارتی ہائی کمشنر


متعلقہ خبریں