مائیکروسافٹ نےآفس آن لائن کا نام تبدیل کردیا


رائٹرز: مائیکروسافٹ نے جمعرات کے روز آفس آن لائن کا نام تبدیل کر نے کا اعلان دیا اور نیا نام صرف آفس رکھ دیا۔

مائیکرو سافٹ کے اعلامیہ کے مطابق آن لائن برانڈنگ آئندہ آفس سے غائب رہے گا۔ اسی طرح ورڈ آن لائن اور ایکسل آن لائن صرف ورڈ اور ایکسل دکھائی دیگا۔

اسی طرح مائکرو سافٹ ویب آفس کا صرف ’آفس‘ نام استعمال کرے گا اور صارفین کو تقریباً ہر ورژن کے ساتھ آفس ہی نظرآئیگا ۔ ساتھ ہی مائیکروسافٹ نے آؤٹ لک کے  ساتھ کلاؤڈ سپورٹ کا اضافہ کردیا ہے۔

معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی  صرف آفس اور آفس ایپس برانڈنگ  پر لاگو ہوگی اور اس کا اطلاق آن لائن سرور پروڈکٹس پر نہیں ہوگا۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ نئی برانڈنگ تقریباً ہرآن لائن اندرونی تجربات، مواصلات اور مارکیٹنگ میں ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہے اور ہیت جلد دوسری آن لائن جگہوں میں بھی ظاہر ہونا شروع ہو جائیگی۔

معروف کمپنی مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اپنے مختلف پیشکش کے لیے وہ  ذیلی برانڈنگ جیسا کہ آفس 365 اور آفس 2019 کا استعمال کرتا رہا ہے اور مختلف پیشکشوں کے ذریعے مختلف ایپس تک رسائی ایک سے زیادہ پر فراہم کرتا رہا ہے اور اب پلیٹ فارم مخصوص ذیلی برانڈنگ کے لیےجاری رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ساتھ ہی مائیکرو سافٹ نے آؤٹ لک کا نیا ورژن ایپ اسٹور میں متعارف کرایا ہے جو کہ تیسری پارٹی کو کلاؤڈ سروس فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ مائیکرو سافٹ نے مزید کہا کہ کلاؤڈ ڈرائیو، شیئر پوائنٹ، گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس اور باکس کوبھی  نئی خصوصیات سے ہم آہنگ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں