سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قراردادیں ویٹو

فائل فوٹو


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کی قراردادیں ویٹو کردیں۔

امریکی صدر کی طرف سے ویٹو کئے جانے کے بعد اربوں ڈالر کا اسلحہ سعودی عرب اور عرب امارات کو فروخت کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

امریکی کانگریس نے عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف تین قراردادیں پاس کی تھیں، اراکین کانگریس عرب ممالک کو اسلحہ فروخت کرنے کے سخت مخالف ہوچکے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر مئی میں سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کا کہا تھا اور ایران کو مشرق وسطیٰ کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ویٹو پاور استعمال کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت میں پہلی بار اپنی ویٹو پاور کا استعمال  اس وقت کیا جب انہوں نے  کانگریس کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف منظور کردہ قرار داد کو ویٹو کیا تھا۔

دوسری مرتبہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کی جنگ میں امریکا کی شرکت کے خلاف کانگریس کی طرف سے  منظور کردہ مسودۂ قانون کو ویٹو کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چین کا پاکستان کے خلاف امریکی قرارداد ویٹو کرنے کا اعلان


متعلقہ خبریں