’’ سب پھڑے جان گے‘‘

’’ سب پھڑے جان گے‘‘

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ ریلیوں کا شوق پورا کرنے والے جان لیں کہ احتساب کا عمل اٹل ہے اور سب پھڑے جان گے۔

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے حزب اختلاف کے احتجاج اور ریلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے اور آج 25 جولائی کا دن یوم تشکر کا دن ہے کہ چوروں سے ملک کو نجات ملی۔

انہوں نے کہا کہ مؤرخ لکھے گا نواز شریف اکیسویں صدی کا سب سے نالائق بادشاہ تھا کیونکہ جو انسان زندگی کے تقریباً ہر میدان میں ناکام ہوا وہ پاکستان کا تین بار وزیر اعظم بن گیا۔

ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ 25 جولائی کو ملک سے بادشاہت کے خاتمہ کا دن ہے کیونکہ آج کے دن قائد اور اقبال کی سیاسی بصیرت کو وارث ملا اور آج کے دن قوم کو ایک بہادر، ایماندار رہنما ملا۔

یہ بھی پڑھیں کرپشن بچاؤ میلہ لگانے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی ہے، وزیراطلاعات پنجاب

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 25 جولائی ڈاکوؤں اور نالائق سیاستدانوں سے نجات کا دن ہے لیکن آج کے دن حزب اختلاف اپنی نالائقی چھپانے کے لیے جلسے کر رہی ہے۔ اگر سیاستدان اور بیوروکریٹس کی ’’می ٹو‘‘ ہوتی تو شہباز شریف کا انجام عبرتناک ہوتا۔


متعلقہ خبریں