’سابق وزیراعظم  نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی واپس لیے جانے کی خبر درست نہیں‘

نوازشریف کے کیلئے گھر سے مضر صحت کھانا آرہا تھا، میڈیکل بورڈ

فائل فوٹو


وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم  نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی واپس لیے جانے کی خبر درست نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ میں خبر آئی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ائیر کنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکا جانے سے پہلے وزارت داخلہ نے جیل حکام کو سہولیات ختم کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل کے کمرے میں ائیر کنڈیشنر کیوں لگا؟

ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا تھا کہ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں ائیرکنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ آج وزیر اطلاعات پنجاب نے بھی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میاں نواز شریف سمیت تمام قیدیوں سے جیل مینوئل کے مطابق ہی سلوک ہوگا، میاں نواز شریف کیلئے وہ کھانے جاتے رہے ہیں جو ایک صحت مند آدمی بھی نہیں کھا سکتا، مریم صفدر جھوٹی ٹوئٹ سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کےآخری دورۂ لاہور کے دوران دیے گئے  احکامات کو ہوامیں اڑا دیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے جیلوں میں قید منی لانڈرنگ اور دیگر مجرموں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات نہ دینے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: العزیزیہ ریفرنس:ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیل 18ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر


متعلقہ خبریں