جویریہ خان ویمن ڈیولپمنٹ اسکواڈ کی کپتان مقرر

خواب انسان کو درست سمت دیتے ہیں، کپتان ویمن کرکٹ ٹیم

فوٹو: فائل


دبئی: پاکستانی کھلاڑی جویریہ خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن ڈیولپمنٹ اسکواڈ کا کپتان مقرر کر دیا۔

ویمن گلوبل ڈیولپمنٹ اسکواڈ میں 7 ممالک سے خواتین کھلاڑی شامل کی گئی ہیں جو اپنے دورہ انگلینڈ میں 6 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کا تعلق ایسوسی ایٹ ممالک سے ہے۔


آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویمن ڈیولپمنٹ اسکواڈ کا مقصد خواتین کرکٹر کے کھیل کو بہتر بنانا ہے، اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ بورڈ ڈبلیو جی ڈی ایس پروگرام نومبر اور جولائی 2018 میں منعقد کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی سی بی کی ثناء میر کو آئی سی سی کی ویمنز کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد

ویمن ڈیولپمنٹ اسکواڈ اپنا پہلا میچ 29 جولائی کو انگلینڈ ویمن اکیڈمی کے درمیان کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 31 جولائی کو ساؤڈرن وائپرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جمعہ 2 اگست کو ویمن ڈیولپمنٹ اسکواڈ کی ٹیم سرے اسٹارز کا سامنا کرے گی۔


متعلقہ خبریں